جنرل

مشتعل ہجوم سے شہریوں کی جان بچانے والے سرگودھا پولیس کے ہیروز کے اعزاز میں تقریب

آئی جی پنجاب نے آر پی او، ڈی پی او سمیت سرگودھا واقعہ کے ہیروز کو تعریفی لیٹرز، اسناد اور کیش انعامات سے نوازا

پاکستان، لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): مشتعل ہجوم سے شہریوں کی جان بچانے والے سرگودھا پولیس کے ہیروز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او، ڈی پی او سمیت سرگودھا واقعہ کے ہیروز کو تعریفی لیٹرز، اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سرگودھا پولیس نے ’’جو ہو ذوق یقین پیدا ‘‘ کے اصول پر عمل کرکے ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچایا، غیر معمولی جرات، بہادری، پروفیشنل ازم سے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔
آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل انیس الرحمان کو شدید پتھراو باوجود ریسکیو 1122 کی گاڑی میں متاثرہ شہری کو بچانے پر ’’ہیرو آف دی ڈے ‘‘قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سرگودھا پولیس کی کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کی ہے، مشکل ترین حالات میں بروقت کاروائی، ثابت قدم رہنے پر سرگودھا پولیس کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی، ہمارے ہیروز کی شاندار کارکردگی نے سول سوسائٹی، تمام مکاتب فکر کی نظر میں پنجاب پولیس کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، اے آئی جی ڈسپلن، ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور، اے ایس پی نولکھا سمیت دیگر افسران نے بھی سرگودھا پولیس کی کاوش کو سراہا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button