مشرق وسطیٰ

پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے اعداد و شمار جاری

خواتین کی اب تک 12 ہزار 860 شکایات موصول ،1ہزار 129کیسز میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ‘ ترجمان سیف سٹیز ہزار 544کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا، 2ہزار 666کیسز میں تفتیش کا عمل جاری،521کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور

پاکستان،لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے خواتین کی اب تک 12 ہزار 860 شکایات موصول ہوئیں، خواتین کی شکایت پر1ہزار 129 کیسز میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں، کل کیسز میں سے 8ہزار 544کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا، 2ہزار 666کیسز میں تفتیش کا عمل جاری،521کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا ۔
ترجمان نے کہا کہ خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر رہنمائی لینے میں مصروف ہیں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نے ہراسگی ،گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں، خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ خواتین کسی بھی وقت 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں ، خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ بیان کر مدد دریافت کر سکتی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button