مشرق وسطیٰ

شہدا ءکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،آر پی اورحیم یارخان

شہید کانسٹیبلز محمد شفیق اور ذیشان خرم کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئ

پاکستان،رحیم یارخان(نمائندہ وائس آف جرمنی): رحیم یار خان کے تھانہ شیدانی کے علاقے میں ڈاکوؤں سےمقابلہ کے دوران جرات وبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبلان کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ۔
شہید کانسٹیبل شفیق اور کانسٹیبل ذیشان خرم کی نماز جنازہ میں آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید ،ڈی پی او رحیم یار خان، پولیس آفیسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت کی۔اس موقع پرآر پی رائے بابر سعید نے کہا کہ شہدا ءکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی جلد ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button