جنرل

بچوں کی ویکسینیشن 90 فیصد سے نیچے 68 فیصد تک لے جانیوالے ذمہ داران سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے، خواجہ عمران نذیر کا ہیلتھ کانفرنس سے خطاب

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے پاس ساڑھے 12 ارب روپے کی ادویات کا سٹاک موجود ہے، پی ایچ ایف ایم سی کے ہسپتالوں کو ساڑھے سات ارب روپے کی ادویات پہنچادی گئیں، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے پاس ساڑھے 12 ارب روپے کی ادویات کا سٹاک موجود ہے۔پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام 14 اضلاع کے ہسپتالوں میں ساڑھے 7 ارب روپے کی ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔مارچ تک 2500 بنیادی مراکز صحت میں سے 500 مراکز صحت میں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے۔ تین ماہ بعد تمام 2500 بنیادی مراکز صحت اور 200 دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کا عمل جون کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بات صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ/ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ کانفرنس کے دوران سیکرٹری صحت علی جان خان نے صوبائی وزیر صحت کو ڈی ایچ کیو ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں دستیاب سہولیات پر بریفنگ دی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ضلع اور تحصیل ہسپتالوں میں 90 فیصد ادویات کی سپلائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 32 سے فیلڈ ہسپتالوں میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد علاج معالجہ کی سہولیات سے استفادہ کرکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد کلینکس آن ویلز پسماندہ اور شہری تنگ علاقوں میں نادار اور غریب مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ فیلڈ ہسپتالوں اور کلینکس آن ویلز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت خسرہ کے کیسز بہت کم ہیں لیکن بچوں کو متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسنیشن مہم کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ صحت کی سہولیات کے حوالہ سے سسٹم آٹو پہ چلنا چاہیے، ہماری سپیڈ کم نہیں ہونی چاہیے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کی ویکسینیشن 90 فیصد سے 68 فیصد تک نیچے لے جانیوالے افسران کو پوچھا جانا چاہیے۔اس وقت انکی نااہلی کی سزا ہم بھگت رہے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ محکمہ صحت جو لوگ سسٹم اور ڈسپلن کی خلاف ورزی، بلیک میلنگ اور سیاست کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت کہ وہ اپنے مقامی میڈیا کے ساتھ باقاعدہ روابط رکھیں اور ہسپتالوں کا وزٹ کروائیں۔انہوں نے کہا کہ خسرہ کیسز کی صورتحال اور وجوہات سے متعلق میڈیا کو مسلسل باخبر رکھیں تاکہ عوام کو صحیح حقائق کا پتہ چل سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سی ای اوز ہیلتھ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں خسرہ کیسز پر روازنہ جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔کانفرنس میں سپیشل سیکرٹریز محمد اقبال اور محمد احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز راشد ارشاد، خضر افضال، بابر رحمان اور ڈاکٹر یونس، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر یداللہ، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار اعوان، ڈپٹی سیکرٹریز اور تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button