اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چین سے پاکستان میں سرمایہ کاری اہمیت کی حامل ہے، عبدالعلیم خان

ای کامرس اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جن سے چینی کاروباری ادارے استفادہ کرسکتے ہیں

بیجنگ :وفاقی وزیرمواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے چینی حکام کو پاکستان میں مکمل ساز گار ماحول کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے چین سے پاکستان میں سرمایہ کاری اہمیت کی حامل ہے، چین کے کاروباری ادارے انفراسٹرکچر، ماڈرن ایگریکلچر،لاجسٹک، سپلائی چین مارکیٹ و ہیلتھ کئیر، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ گڈز میں سرمایہ کاری کریں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزرا نے چینی کاروباری سربراہان سے اجلاس اور بیجنگ میں پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ شعبوں میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے دو طرفہ کامیاب سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر کامرس جام کمال خان نے چینی حکام سے مذاکرات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جن سے چینی کاروباری ادارے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر ، ماڈرن ایگریکلچر، لاجسٹک، سپلائی چین مارکیٹ و ہیلتھ کئیر کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ گڈز پر بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے چینی حکام کو پاکستان میں مکمل ساز گار ماحول کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے چین سے پاکستان میں سرمایہ کاری اہمیت کی حامل ہے۔ عبدالعلیم خانای کامرس پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں بزنس کا اصل مستقبل ہے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ اور بیجنگ کے 60سالہ پرانے سی زیڈ کے ہورائے گروپ کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا گروپ چیئرمین لیو یافی، جنر ل مینجر صوفیہ لی، ڈیوی ڈانگ،چن وینلونگ اور شی جی بھی اس موقع پپر موجود تھے۔ وفاقی وزیر کامر س جام کمال نے چینی حکام کو پاکستان میں تجارتی حوالوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان میں انڈسٹری اکیڈمیا ریسرچ اور ایسٹ مینجمنٹ پر دو طرفہ تعاون سے کام ہوگا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے ٹینگشن ڈونگھا آئرن سٹیل گروپ کے وفد سے بھی بیجنگ میں ملاقات کی اور پاکستان سٹیل ملز اورآئرن کے مختلف شعبو ں میں سرمایہ کاری و دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا۔ سینئر ایڈوائزر ٹو ڈونگھا گروپ چیئرمین مس لو شو نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو انویسٹمنٹ امور پر بریفنگ دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button