جنرل

غیر قانونی مویشی منڈیوں کےخلاف دفعہ 144 نافذالعمل/ کارروائی کا حکم

ترجمان پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے کارروائیوں کے لیے کسی بھی مین شاہراہ پر جانور کھڑے کرکے بیچنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌عید الاضحی کے موقع سٹی ٹریفک پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے شہر کو صاف رکھنے اور ٹریفک کو منظم چلانے کے لیے غیر قانونی طور پر لگنے والے مویشی منڈیوں کےخلاف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے رانگ پارکنگ اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ترجمان پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے کارروائیوں کے لیے کسی بھی مین شاہراہ پر جانور کھڑے کرکے بیچنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی انہوں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کیطرف سے مویشی منڈیوں کےلئے 08 مختلف مقامات مختص خرید و فروخت کی جائے گی جبکہ منڈیوں کے باہر بھی مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامعہ ٹریفک انتظامات کا حکم دیا ہے۔ ایس پی سٹی منیر ہاشمی، ایس پی صدر شہزاد خان تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے جبکہ 13 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز اور 254 وارڈنز تعینات ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 07 فوک لفٹرز تعینات ہونگے ۔ترجمان نے بتایا کہ شاہ پور کانجراں منڈی کیلئے موٹروے پولیس کے ساتھ ملکر ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ برکی روڈ،  شاہ پور کانجراں،کاہنہ کاچھا روڈ، رائے ونڈ حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندرڈ مویشی منڈی لگائی گئی ہے اور رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی،سگیاں روڈ اور لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ منڈی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی او نے وارڈنز کو نوسر بازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیا پر بھی کڑی نظر رکھنے کہ ہدایت کی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button