جنرل

سی سی پی او لاہور کی زیر ِصدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی بارے اجلاس

بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھرپوراستفادہ کیا جائے جبکہ افسران پروفیشنل پولیسنگ پر فوکس کریں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی سی پی او لاہور کی زیر ِصدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی بارے اجلاس۔ اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انسداد منشیات کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ سی سی پی او لاہور کا منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے نشے کے عادی افراد کی بحالی اور منشیات فروشوں کے سدباب کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موبائل سنیچرز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور کرائم کنٹرول کیلئے سفید پارچات میں ڈیکائے آپریشنز کئے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھرپوراستفادہ کیا جائے جبکہ افسران پروفیشنل پولیسنگ پر فوکس کریں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ٹیم ورک اور جوائنٹ پلاننگ کے تحت مشترکہ آپریشنز سے جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنائیں اور پولیس یونٹس آپس میں انفارمیشن شیئرنگ اور بہترین کوارڈنیشن قائم رکھیں۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ افسران مظلوم کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران محکمے کی امیج بلڈنگ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر، ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی
انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری اور ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کے علاؤہ سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز انوسٹی گیشن شریک ہوئے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button