کھیل

پاکستان انڈیا میچ سے قبل ٹاس، روہت شرما سکہ جیب میں ڈال کر بھول گئے

دونوں ملکوں کے کروڑوں کرکٹ شائقین نے اس لمحے سے محظوظ ہوئے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ہنس پڑے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ سے قبل ٹاس کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
اتوار کو دنیا بھر میں سپورٹس چینلز پر نیو یارک کے سٹیڈیم سے یہ منظر براہ راست نشر ہوا جب انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما یہ بات بھول گئے کہ ٹاس کے لیے سکہ اُن کی جیب میں ہے۔
دونوں ملکوں کے کروڑوں کرکٹ شائقین نے اس لمحے سے محظوظ ہوئے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ہنس پڑے۔
انڈیا نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ انڈٰین ٹیم نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، جبکہ پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ کے شریک میزبان امریکہ کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیم کے کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
اتوار کو بارش کی وجہ سے تاخیر سے ہونے والے ٹاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
میچ سے قبل گراؤنڈ میں جب ٹاس کے میزبان روی شاستری نے انڈٰین کپتان روہت شرما سے سکہ اچھالنے کے لیے کہا تو وہ پریشان ہو گئے کہ کہاں رکھا ہوا ہے۔ ایک لمحے میں اُن کو احساس ہوا کہ سکہ اُن کی پتلون کی دائیں طرف کی جیب میں ہے۔
اس مختصر لمحے کے دوران روہت شرما اور بابر اعظم کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھی گئیں۔
ابر آلود موسم نے بابر اعظم کو انڈیا کے خلاف پہلے بولنگ کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا، انہوں نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ پاکستان کی ٹیم امریکہ کے خلاف شکست کو ماضی سمجھتی ہے اور اب ایک مضبوط انڈین ٹیم سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button