اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی، وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے‘

انہوں نے کہا کہ ’خیبرپختونخوا میں ہم جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ بانی چئیرمین نے علی امین گنڈاپور کو حکومت بنانے کا اختیار دے دیا ہے۔‘

پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی، وفاق اور پنجاب میں  مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔
منگل کو تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مرکز میں اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’خیبرپختونخوا میں ہم جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ بانی چئیرمین نے علی امین گنڈاپور کو حکومت بنانے کا اختیار دے دیا ہے۔‘
ان کے مطابق عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن جلد کروانے کی ہدایت دی ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ ’عمران خان کا میسج ہے کہ جو انتخابات جیتا ہے اسے حکومت بنانے دی جائے۔ ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔ منی لانڈرنگ کے مجرم کو ملک پر مسلط کر رہے ہیں۔‘
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ، مل کر چلنے پر اتفاق
حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں بنائی گئی کمیٹیوں نے کام شروع کر دیا ہے اور پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ ہوا ہے۔
منگل دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ ہوا اور مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔
آزاد اراکین کی شمولیت کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے ٹی او آرز بنائے جائیں گے۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں جماعت اسلامی کی جانب سے پروفیسر ابراہیم، لیاقت بلوچ اور عنایت اللہ شامل ہیں۔
مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button