صحت

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے وائی ڈی اے کے وفد کی ملاقات

ڈاکٹرز کے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرانے پر صوبائی وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا .ضلعی، تحصیل سطح پر ہسپتالوں میں کارڈیک سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا یے، خواجہ عمران نذیر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عاطف، وائی ڈی اے فیصل آباد کے رہنما ڈاکٹر نعمان اور سابق رہنما وائی ڈی اے ڈاکٹر معروف نے کی۔ ملاقات میں وائی ڈی اے وفد صوبائی وزیر صحت کو ہیلتھ سسٹم کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔وائی ڈی اے نے ہسپتالوں میں ہڑتال کے خاتمے سمیت دیگر معاملات خوش اسلوبی سے حل کرانے میں صوبائی وزیر صحت کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز، پروفیسرز اور نرسز کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ہیلتھ سیکٹر میں جدید اصلاحات متعارف کرانے کے لئے بھرپور وسائل فراہم کررہی ہیں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ
ایک سال کے اندر محکمہ صحت کے نظام کو مکمل طور پر بدل دیں گے۔تحصیل و ضلعی سطح پر ہسپتالوں میں کارڈیک سنٹرز اور پیڈز کلینکس قائم کئے جارہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button