صحت

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور مسٹر درمش باشتو سےملاقات

ترکی ایک بہت تاریخی، ثقافتی اور خوبصورت ملک ہے۔ ترکیہ کے قونصل جنرل سے ویکسی نیشن، ڈیٹا مینجمنٹ، ہیلتھ انشورنس پروگرام و دیگر اقدامات بارے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور مسٹر درمش باشتو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو کے درمیان نظام صحت میں بہتری کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہپاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہت ہی خوبصورت برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔پاکستان اور ترکیہ کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ترکی کے نظام صحت سے بہت متاثر ہوں۔ ترکی ایک بہت تاریخی، ثقافتی اور خوبصورت ملک ہے۔ ترکیہ کے قونصل جنرل سے ویکسی نیشن، ڈیٹا مینجمنٹ، ہیلتھ انشورنس پروگرام و دیگر اقدامات بارے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ سلطنت عثمانیہ بچانے کیلئے انڈیا کے مسلمانوں نے بہت جد وجہد کی تھی۔ قونصل جنرل ترکیہ مسٹر درمش باشتو نے اس موقع پر کہا کہ خواجہ سلمان رفیق کے والد شہید خواجہ رفیق کی جمہوریت اور قیام پاکستان کیلئے خدمات کو سراہتا ہوں۔اب ایک بار پھر پاکستان اور ترکی کے درمیان نظام صحت کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button