
سی ایم پنجاب کا خواب پنجاب کے ساتھ ساتھ آل پاکستان کے تعلیمی اداروں درسگاہوں کو بہترین سہولیات سے آراستہ کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ۔
صوبہ سرحد سندھ بلوچستان کی طالبات کو بھی یہ سہولیات میسر کردی جائے گی اور یہ سہولت صرف اور صرف سکول کالجز یونیورسٹیز طالبات کیلئے ہوگی۔اس سے لڑکیوں کے لیے آسانی ہوگی
پاکستان جنوبی پنجاب(نمائندہ وائس آف جرمنی): سی ایم پنجاب مریم نواز شریف فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت سکول بسوں کی آمد بڑے شہروں اسلام آباد لاہور فیصل آباد ملتان اور پاکستان کے دیگر شہروں تحصیل ڈسٹرکٹ لیول پر الیکٹرک فری بس سروس چلائی جائے گی اگلے مرحلے میں صوبہ سرحد سندھ بلوچستان کی طالبات کو بھی یہ سہولیات میسر کردی جائے گی اور یہ سہولت صرف اور صرف سکول کالجز یونیورسٹیز طالبات کیلئے ہوگی۔اس سے لڑکیوں کے لیے آسانی ہوگی۔
اسکول جائیں اور اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں۔
اس کے علاوہ پنجاب کے ساتھ ساتھ کراچی سندھ بلوچستان سرحد کے پی کے کی میرٹ پر آنے والی طالبات کو فری لیپ ٹاپ انٹرنیٹ دیا جائے گا اور انہی دیگر صوبوں کے اندر پنجاب کے ساتھ ساتھ سکول کالجز یونیورسٹیز کی طالبات اساتذہ کو الیکٹرک بائیک آسان اقساط پر مہیاء کی جائے گی ۔ان پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کیلئے چاروں صوبوں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ اسلام آباد میٹنگ کا حصہ ہوگے۔پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے بہت سی تجاویز زیر غور ۔بجلی کی بندش لوڈ شیڈنگ اوور لوڈ بلز کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سکول کالجز یونیورسٹیز کو سولر انرجی پلانٹ کے تحت آراستہ کیا جائے گا اور سکول کالجز یونیورسٹیز کی طالبات کو سولر پلانٹ اے سی سروس مہیاء کی جائے۔تعلیمی اداروں کو آن لائن سکیورٹی کیمروں سے آراستہ کیا جائے گا۔اور ان سکیورٹی کیمروں کا کنٹرول صرف اور صرف تعلیمی اعلیٰ افسران کے ہاتھوں میں ہوگا۔