اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

زیلنسکی کو ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا

نیٹو حکام نے یوکرین کے لیے طویل مدتی فوجی مدد حاصل کرنے کا منصوبہ بنا لیا

سابق صدر ٹرمپ کی دوبارہ وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے ساتھ نیویارک ٹائمز نے اشارہ دیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کو ٹرمپ کے دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہونے کا خدشہ ہے اور یہ بات ان کے حالیہ بیانات میں واضح ہوئی ہے۔ امریکی اخبار نے کہا ہے کہ زیلنسکی سے تقریباً ہر انٹرویو میں پوچھا جاتا ہے کہ یوکرین کے لیے ٹرمپ کا دوبارہ انتخاب کیا معنی رکھتا ہے۔ اگرچہ زیلنسکی اپنے الفاظ کا انتخاب احتیاط سے کرتے ہیں لیکن اس امکان کے بارے میں ان کے جذبات بعض اوقات واضح ہو جاتے ہیں۔

خوفناک بیان
برطانوی چینل 4 نیوز کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں زیلنسکی نے ٹرمپ کے اس بیان کو خوفناک قرار دیا کہ وہ جانتے ہیں کہ یوکرین میں امن کیسے لایا جائے۔ ٹرمپ بارہا وعدہ کر چکے ہیں کہ اگر وہ دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ ایک دن کے اندر یوکرین میں جنگ روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ وہ یہ بتائے بغیر کہ وہ ایسا کیسے کریں گے ایک دن کے اندر تنازع ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ٹرمپ کی واپسی سے متعلق نیٹو کی تیاریاں
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیٹو نے سابق امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں ممکنہ واپسی کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ پولیٹیکو کے مطابق 2016 میں دنیا میں کوئی بھی صدر ٹرمپ کے لیے تیار نہیں تھا لیکن نیٹو میں امریکہ کے اتحادی ایسی غلطی نہیں کریں گے۔ اخبار نے ٹرمپ کی صدارت میں واپسی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے خفیہ ملاقاتوں کے سلسلے کا انکشاف کیا۔
برسلز میں نیٹو حکام نے یوکرین کے لیے طویل مدتی فوجی مدد حاصل کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا تاکہ ٹرمپ انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ بن سکے۔ پولیٹیکو کے مطابق انقرہ میں ترک حکام نے شام کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبوں کے شواہد کی تلاش میں 2025 کے منصوبے کے سیاسی روڈ میپ کا جائزہ لیا۔
واشنگٹن میں یورپی ملکوں کے سفیروں کی ماہانہ میٹنگز میں ٹرمپ کی واپسی ہی غالب موضوع ہے۔ یہ ملاقاتیں نیٹو ممالک میں اور اس سے باہر امریکہ میں نئے امریکی صدر کے اقتدار سنبھالنے سے چھ ماہ قبل اقتدار کی ممکنہ منتقلی کا انتظام کرنے کے لیے کی جانے والی جدید کوششوں کا حصہ ہیں۔
اتحادیوں کو توقع ہے اگلے سال اس وقت وہ بائیڈن کی حالیہ کارکردگی میں کمی کے ساتھ نئی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ معاملہ کریں گے۔ واضح رہے ٹرمپ انتظامیہ ہمیشہ سے یورپ کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار رہی اور چین کا مقابلہ کرنے کو دیگر عالمی ترجیحات سے بالاتر رکھنے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button