انٹرٹینمینٹاہم خبریںتازہ ترین

الحمراء میں شہدائے کربلا کو نذرانہ عقید ت پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں نامور دانشوروں اصغر ندیم سید، طاہرہ نقوی،نیئر علی دادا،قاسم جعفری نے اظہار خیال کیا۔نامور گلوکار حامد علی خان نے ساتھیوں سمیت سلام پیش کیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء کے زیر اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے اہم نشست ”مرثیہ تحریر ٗاس کی علامت اور عالم گیر اپیل“کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نامور دانشوروں اصغر ندیم سید، طاہرہ نقوی،نیئر علی دادا نے اظہار خیال کیا۔قاسم جعفری نے نشست کو احسن انداز میں مارڈیٹ کیا۔نشست کے آغاز پر نامور گلوکار حامد علی خان،انعام علی خان اور نایاب علی خان نے امام عالی مقام و شہدائے کربلا کے حضور سلام اقدس پیش کیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء سارہ رشید و دیگر ان نے شرکت نے۔ محفل میں جوش ملیخ آبادی، میر انیس کے پڑھے ہوئے مر ثیے دیکھائے گئے۔تقریب محبت و عقیدت کا آئینہ دار تھی۔قاسم جعفری نے تقریب کے آغاز پر مقررین کا تعارف کروایااور مرثیہ کے آغاز،تاریخ و ارتقاء پر روشنی ڈالی۔نامور دانشور اصغر ندیم سید نے کہا کہ غزل نے مرثیہ کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا،مرثیہ نگاری کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، مرثیہ کا تعلق فکر و تفکر سے ہے۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آج کی نشست کا مقصد نوجوانوں کو مرثیہ کے تاریخی احوال سے آگاہ کرناتھا۔سربراہ الحمراء سارہ رشید نے اپنے تاثرات میں مرثیہ لکھنے والوں کو احسن الفاظ میں یاد کیا۔تقریب میں امام عالی مقام و تمام شہداء کربلا کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا، آفاقی جذبے صبر و ہمت کو سلام پیش کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button