مشرق وسطیٰ
ٹریفک وارڈنز نے10 سالہ سپیشل بچے کو اغواء کرکے لیجانیوالے شخص کو پکڑلیا
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی اینئر وارڈن محبوب، سینئر وارڈن عالم اور وارڈن بلال کو شاباش
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی حاضر دماغی نے مصوم بچے کی جان بچا لی ، تفصیل کے مطابق پیر مکی داتا صاحب سے ایک شخص10 سالہ سپیشل بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے جارہا تھا،پٹرولنگ آفیسر محمد ندیم نے مشکوک جانتے ہوئے مذکورہ شخص سے بچے بارے پوچھا تو اسلم نامی ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا،سینئر وارڈن محمد عالم اور وارڈن بلال نے تعاقب کرکے ملزم اسلم کو پکڑلیا،ملزم نے بتایا کہ وہ داتا دربار سے بچے کو زبردستی اغوا کرکے لے جا رہا تھا، ملز م کومقامی پولیس جبکہ بچے کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے سینئر وارڈن محمد عالم اور وارڈن بلال کو شاباش دی ہے ، عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک روانی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔