کھیل

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

جواب میں پاکستان نے 11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔ گل فیروزہ نے پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنی پہلی نصف سینچری سکور کی۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اتوار کو کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔
سعدیہ اقبال نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان نے 11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔ گل فیروزہ نے پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنی پہلی نصف سینچری سکور کی۔
گل فیروزہ اور منیبہ علی کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ منیبہ علی 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔
سنیچر کو ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button