محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے زیر اہتمام سماجی روئیوں میں تبدیلی کے متعلق سمٹ کا انعقاد
خاندانی منصوبہ بندی کے فروٖغ اور آبادی کے پپھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کے روئیوں میں مثبت تبدیلی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ثمن رائے
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کی جانب سے ٹی سی آئی گرین سٹار اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں دوسرے سماجی روئیوں میں تبدیلی کے متعلق سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب ڈئریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئر ڈپارٹمنٹ پنجاب ثمن رائے، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل پاپولیشن ویلفئر ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر نائلہ الطاف، سی ای او گرین سٹار ڈاکٹر سید عزیز الرب، چیف آف پارٹی ٹی سی آئی گرین سٹار غضنفر عباس، اور یو این ایف پی اے ڈائریکٹر حسنہ بتول نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ میڈیا، ایجوکیشن، اور دیگر سرکاری محکمہ جات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کا مقصد موجودہ ڈیجیٹل دور میں خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت، اور آبادی کے بے ھنگم کنٹرول پر سماجی روئیوں میں تبدیلی لانے کے لیے جدیدڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر روشنی ڈالنا اور فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ثمن رائے نے کہا کہ سماجی روئیوں میں مثبت تبدیلی ہی ہمیں آبادی کے طے کردہ اہداف تک پہنچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور سماجی روئیوں میں اپنے خطاب میں کہا کہ مثبت تبدیلی کے لیے مزید اقدمات عمل میں لانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔اس سلسلہ میں بہتر نتائج کے حصول کے لئے محکمہ بہبود آبادی کو جدید اور سائنسی بنیادوں سے ہمکنار کرنے اور تمام نظام اور طریقہ کار کومکمل طور پر ڈیجیٹائزڈکیا جائے گا۔ انہوں نے محکمانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں کمیونیکشن کے ذریعے مثبت تبدیلے لانے کے دیگر اقدامات سے روشناس کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے رات دن کوشاں ہے مگر یہ ترقی کے تمام اہداف تب ہی حاصل ہو سکتے ہیں جب عوام اس میں بھر پور کردار ادا کریں۔ خاندانی منصوبہ بندی کے فروٖغ اور آبادی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کے روئیوں میں اس متعلق مثبت تبدیلی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ جدید ذرائعِ ابلاغ کے استعمال سے ممکن ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر سید عزیز الرب، سی ای او گرین سٹار نے محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب اور گرین سٹار کی داہائیوں پر محیط تعاون اور شراکت داری پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ گرین سٹار ٹی سی آئی جیسے اپنے کئی پروگرامز کے ذریعے حکومتی اداروں کو پاپولیشن سے متعلق اہداف حاصل کرنے میں بھر پور مدد فراہم کر رہا ہے اور پر امید ہے کہ ان مشترکہ اقدامات سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ تقریب میں ڈیجٹل ذرائعِ ابلاغ کے استعمال سے خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور پاکستان کی آبادی سے متعلق مسائل پر قابو پانے کے موضوعات پر پینل ٹاک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، میڈیا، اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
تقریب کے اختتام میں ڈاکٹر نائلہ الطاف، ایڈیشنل سکریٹری ٹیکنیکل، پاپولیشن ویلفئر ڈپارٹمنٹ پنجاب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی عوام کی فلاح و بہود کے لیے مزید اقدمات لینے کا اعادہ کیا۔