انٹرٹینمینٹاہم خبریںتازہ ترین

پاکستان: الحمراء بچوں،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔رضی احمد

الحمراء سمر کیمپ کی بدولت فنون لطیفہ میں سینکڑوں ہونہاروں کو پائیدار بنیادیں فراہم کر دی گئی۔ سارہ رشید

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام فنون لطیفہ کی تعلیم وتدریس کے تاریخی ادارہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں جاری سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے خصوصی شرکت کی۔سمر کیمپ میں بنائے گئے فن پاروں پر مبنی نمائش کا انعقاد ہوا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سار ہ رشید نے نمائش کا افتتاح کیا۔ اور بچوں،نوجوان آرٹسٹوں کے بنائے ہوئے فن پارے دیکھے۔بعد ازاں الحمراء ہال نمبر دو میں سمر کیمپ میں تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے بچوں اور نوجوانوں کی پرفارمنس پیش کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء رضی احمدنے کہا کہ الحمراء بچوں،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، حکومت پنجاب کی سرپرستی میں الحمراء اپنے اہداف حاصل کر رہا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید نے کہا کہ الحمراء سمر کیمپ کی بدولت فنون لطیفہ میں سینکڑوں ہونہاروں کو پائیدار بنیادیں فراہم کر دی گئی۔اختتامی تقریب میں اسناد تقسیم کی گئی۔ واضح رہے سمر کیمپ میں شرکت کرنے والوں نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ سمر کیمپ انکی زندگی کا ایک نہایت خوبصورت اور کامیاب تجربہ ہے جس کی بنیاد پر عمر بھر کی کامرانیاں مہمیز ہونگی،الحمراء کے ان کاوشیوں کے بے حد مشکو رہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button