صحت

ری ویمپنگ منصوبے میں معیار اور شفافیت بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران جنرل ہسپتال لاہور اور سروسز ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران، کنٹریکٹرز اور ایکسیئن نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ری ویمپنگ منصوبے میں معیار اور شفافیت بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ کنٹریکٹرز کو 31 اگست تک جنرل ہسپتال کے مزید چار آپریشن تھیٹرز مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی ۔خواجہ سلمان رفیق نے کنٹریکٹرز کو دو شفٹوں میں کام بڑھا کر جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں منصوبے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہاکہ متعلقہ افسران کو سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، پرنسپل جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر سردار الفرید ظفر، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس جنرل ہسپتال لاہور ڈاکٹر فریاد، ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر عبدالمدبر، متعلقہ ایکسیئن، کنٹریکٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button