پنجاب میں اشیاء خورد و نوش کے نرخ دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں: پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری سے لاہور پہنچتے ہی پرائس کنٹرول پر اجلاس طلب کر لیا، ہر ضلع میں اشیائے خوردو نوش کے نرخ کا الگ الگ جائزہ لیا
لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری سے لاہور پہنچتے ہی پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس طلب کر لیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو اشیاء ضروریہ کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضروری اشیاء خورد و نوش کے نرخ تمام دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں پرائس کنٹرول پر اظہار اطمینان کیا اور انتظامی کاوشوں کو سراہا- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں اشیائے خوردو نوش کے نرخ کاالگ الگ جائزہ لیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روٹی اور آٹا کے نرخ بھی معلوم کیے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی شہر میں روٹی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے -صوبہ بھر کی عوام کو کنٹرولڈ ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے-سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے پرائس کنٹرول چیکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-سینیٹر پرویز رشید، چیئرپرسن ٹاسک فورس سلمہ بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری انڈسٹری، سیکرٹری زراعت اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-