اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خا ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے تمام جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہونے پر اظہارِ تشکر

تمام صوبوں کی پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے عاشقان رسولﷺ نے پرامن ماحول میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی خوشیاں منائیں، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹرجنرلز پولیس اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے سربراہان کو مبارکباد دیتا ہوں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے تمام جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہونے پر تشکر کا اظہار کیاہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام صوبوں کی پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے عاشقان رسولﷺ نے پرامن ماحول میں عید میلاد النبیﷺ کی خوشیاں منائیں، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹرجنرلز پولیس اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے سربراہان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس مبارک ترین دن امن، اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کیلئے علماء کرام کے کردار کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی مشترکہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کےحضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جشن میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے لئے بہترین انتظامات پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ہم سب کو وطن عزیز کو امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے سے فرائض سرانجام دینے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button