حضورسے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی ہے، ملک محمد احمد خان
حضور نبی اکرم سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی ہے،ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں گے
لاہور(نمائندہ خصوصی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عید میلادالنبی کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں امت مسلمہ کو مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم کی ولادت باسعادت انسانیت کے لیے رحمت ہیں ،ہمارے نبی نے غلامی کا خاتمہ کیا اور معاشرے میں انصاف قائم کیا۔حضور نبی اکرم نے ہی دنیا میں سب سے پہلے خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دیئے،نبی پاک کی زندگی تمام عالم کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے،بلاشبہ نبی پاک کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنا کر ہی دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔
حضور نبی اکرم سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی ہے،ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں گے،اللہ تعالی ہم سب کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں محسنِ انسانیت حضور اقدس کی شفاعت نصیب فرمائے۔