موجودہ حکومت نے صنعتوں کے فروغ،روزگار کے مواقع بڑھانے اور نوجوانوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے،صوبائی وزیر صنعت وتجارت
پی ٹی آئی کے نالائقوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کو معاشی بدحالی سے دو چار کیا،انڈسٹری تباہ کی،بے روزگاری اور غربت بڑھائی،چوہدری شافع حسین
لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نالائقوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو معاشی بدحالی سے دو چار کیا،انڈسٹری کو تباہ کیا گیا، بے روزگاری اور غربت بڑھی پنجاب میں ہر طرف لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم تھا،تقرریوں اور تبادلوں کے نام پراپنی جیبں بھری گئیں،ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کی گئی جبکہ موجودہ حکومت نے صنعتوں کے فروغ،روزگار کے مواقع بڑھانے اور نوجوانوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ سنٹرل پنجاب خواجہ رمیض حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے صوبائی وزیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی،صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے انہیں با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے نوجوانوں کو معیاری فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ٹیوٹا ہنگامی بنیادوں پر سرگرم عمل ہے۔ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ٹیوٹا اداروں کی آپ گریڈیشن کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی کے جدید شارٹ کورسز مفت کروائے جارہے ہیں،ان کورسز کی انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی ہوگی صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں میں پہلی بار انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن کے ساتھ آرٹیفشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکورٹی جیسے جدید کورسز کروائے جارہے ہیں،صوبائی وزیر نے سیکرٹری اطلاعات ق لیگ سینرل پنجاب خواجہ رمیض حسن کو پارٹی کے شعبہ اطلاعات میں موثر اقدامات سے متعلق ہدایات جاری کیں .