اہم خبریںپاکستان

کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

ملزمہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ’ہماری ایک ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور کی جا چکی ہے اور اُس کیس میں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے

سندھ ہائیکورٹ نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور کر لی ہے۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے ملزمہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
ملزمہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ’ہماری ایک ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور کی جا چکی ہے اور اُس کیس میں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔‘سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جب نتاشا گاڑی چلا رہی تھی وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھی۔
اس پر وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ابہام ہے کیونکہ بلڈ میں میتھا فیٹامائن موجود نہیں لیکن یورین میں موجود تھا۔
پولیس نے منشیات کے استعمال کے بعد کار ڈرائیو کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button