صحت

پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) کی نادہندگان کے خلاف تاریخی مہم کا آغاز

کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے کہا کہ ٹیمیں صنعتی و کمرشل یونٹس کے مالکان سے ہر صورت واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی سرپرستی میں پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) کی نادہندگان کے خلاف تاریخی مہم جاری ہے.سوشل سکیورٹی کی تاریخ میں پہلی بار عرصہ دراز سے سوشل سکیورٹی نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے.واجبات کی وصولی کے لیے تشکیل کردہ خصوصی ٹیمیں ان ایکشن ہیں.پنجاب بھر میں قائم 22 ڈائریکٹوریٹس نے نادہندگان سے 272.7ملین روپے وصول کر لئے ہیں.پنجاب بھر میں 1268 یونٹس سے واجبات وصول کئے گئے ہیں.
کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے کہا کہ ٹیمیں صنعتی و کمرشل یونٹس کے مالکان سے ہر صورت واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتیں اور واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.کمشنر پیسی نادیہ ثاقب نے بتایا عدم ادائیگی کی صورت میں چالان، گرفتاری یا جائیداد کی قرقی بھی ہو سکتی ہے. ورکرز اور اُن کے اہل خانہ تک اُن کا جائز حق پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے. نادہندگان سے وصول رقم کو ورکرز کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے.
کمشنر سوشل سکیورٹی نے اچھی کارکردگی دکھانے والی متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا.کمشنر سوشل سکیورٹی نے نادہندگان سے ریکوری میں مزید تیزی لانے کی ہدایات کی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button