انٹرٹینمینٹ

سینئر اداکارنعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں پر تنقید شروع کردی

ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں انہیں ایک دوسرے کے بےحد قریب دیکھا جاسکتا ہے

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز کے سینئر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں،تاہم یہ دونوں ان دنوں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شميم‘ کے ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں انہیں ایک دوسرے کے بےحد قریب دیکھا جاسکتا ہے۔
زی فائیو پر نشر کی جانے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کا شکار ہے۔ اس سین کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صبا اور نعمان اعجاز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button