مشرق وسطیٰ

صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 95463 ریڈز، 53463 ملزمان گرفتار، 52720 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن،صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس صوبے کے تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 95463 ریڈز کیے گئے،منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 53463 ملزمان گرفتار ہوئے اور 52720 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 44619 کلوگرام چرس، 1103 کلو گرام ہیروئن، 1546 کلو افیون، 453 کلو آئس اور 08 لاکھ 61 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی جبکہ نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے آپریشنز بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8787 چھاپے مارے گئے، زہر یلے کاروبار میں ملوث 9081 ملزمان گرفتار ہوئے،8786 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 6902 کلوگرام چرس، 359 کلو گرام ہیروئن، 402 کلوگرام افیون، 162 کلو گرام آئس اور 60665 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز وا سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ خطرناک کاروبار کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گردونواح میں ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button