صحت

صحتمند معاشرہ، خوشحال پنجاب وزیراعلی کا مشن ہے، خواجہ عمران نذیر

صحت مند معاشرہ، خوشحال پنجاب، وزیر اعلی کا ویژن ہے۔ ہیلتھ ویک کیمپوں میں ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کے لئے 9 قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں ہیلتھ ویک کا آغاز کردیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمن آباد میں ہیلتھ ویک کا افتتاح کیا۔ہیلتھ ویک صوبہ بھر میں 20 تا 22 نومبر جاری رہے گا۔ ہیلتھ ویک کے تحت تمام ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں، بنیادی و دیہی مراکز صحت اور تمام جیل ہسپتالوں میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب نے سکریننگ کیلیے قائم مختلف کاؤنٹر پر طبی معائنہ کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے رجسٹریشن، وائٹل، ٹی بی، شوگر اور حاملہ۔خواتین اور کاؤنسلنگ کاونٹرز پر جاکر مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔خواجہ عمران نذیر اور زاہد اختر زمان نے ہیلتھ ویک کے انتظامات کی تعریف کی۔ صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری نے ہسپتال میں قائم پیراپلیجک سنٹر کا دورہ بھی کیا اور مصنوعی اعضاء کی تیاری کی ورکشاپ اور فزیو تھراپی روم کا معائنہ کیا. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرہ، خوشحال پنجاب، وزیر اعلی کا ویژن ہے۔ ہیلتھ ویک کیمپوں میں ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کے لئے 9 قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں 6 لاکھ ہیپاٹائٹس بی، 6 لاکھ ہیپاٹائٹس سی، 6 لاکھ شوگر ٹیسٹنگ کٹس، ڈیڑھ لاکھ ایچ آئی وی اور ڈیڑھ لاکھ ملیریا کی ٹیسٹنگ کٹس بھی فراہم کردی گئیں ہیں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ویک میں مریضوں کی سکریننگ کے بعد انکے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے بہتر علاج فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ہیلتھ ویک کے دوران سکریننگ کے تمام عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ
صوبہ میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں.ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے باعث چلنے پھرنے سے معذور افراد کی بحالی کیلئے لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت پانچ شہروں میں پیرا پلیجک سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب، سپیشل سیکرٹری عون عباس بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن حسن رانا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذوہیب حسن اور ایم ایس سمن آباد ہسپتال ڈاکٹر وقاص بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button