بین الاقوامیتازہ ترین

ہم غزہ میں موجود امریکی ”یرغمالیوں” کو نہیں بھولیں گے، واشنگٹن

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جنگ غزہ میں ہونیوالی انسانی ہلاکتیں تباہ کن ہیں، امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ تمام ''صہیونیوں'' کیلئے مستقل سلامتی چاہتا ہے!

واشنگٹن(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی میں موجود امریکی ”یرغمالیوں” (قیدیوں) کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ جنگ غزہ میں انسانی جانوں کا ضیاع تباہ کن ہیں اور ہم اصرار کرتے ہیں کہ اسرائیل اسے کم کرنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والے تباہ کن جانی نقصان نے ہمیں اس جنگ کے خاتمے کے لئے سفارتی کوششوں پر مجبور کر دیا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام صیہونیوں کے لئے ”مستقل سلامتی” کے خواہاں ہیں، امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم سلامتی کی ایسی مستقل فضاء کا مشاہدہ کرنا چاہتی ہیں جو تمام اسرائیلیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی سکیورٹی بھی فراہم کرے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اسرائیل، عام شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔ غزہ میں جنگ بندی پر مبنی اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کو ویٹو کرنے والے غاصب اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی ملک، امریکہ کی وزارت خارجہ نے مزید دعوی کیا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے!

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button