
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ متحرک
صوبائی وزیر کے پنجاب بھر میں زیر تعمیر روڈز، بی ایچ یوز اور آر ایچ یوزکے دورے جاری ،صوبائی وزیر کا مریدکے، نارووال 28.13 کلومیٹر روڈ کا معائنہ ،صوبائی وزیر کو نارووال میں تعمیراتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ ،وزیر اعلیٰ پنجاب تمام تعمیراتی کاموں کو خود مانیٹرکررہی ہیں۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ
لاہور:2024صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ اسی حوالے سے صوبائی وزیر پنجاب بھر میں زیر تعمیر روڈز، بی ایچ یوز اور آر ایچ یوزکے دورے کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے مریدکے، نارووال 28.13 کلومیٹر روڈ کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورت بلال احمد خان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ و دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی آفس نارووال میں صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کو نارووال میں تعمیراتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے نارووال میں تعمیرہونے والی بی ایچ یو سدو والا اور تلونڈی بھنڈراں کے تعمیراتی کاموں کا بغور جائزہ لیا۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع تمام تعمیراتی کاموں کو مقررہ ڈیڈ لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنک کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب تمام تعمیراتی کاموں کو خود مانیٹرکررہی ہیں۔ صوبہ بھر میں سٹیٹ آف دی آرٹ بی ایچ یوز اور آریچ یوز بنائے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبیلیو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق میٹریل و کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا