پاکستان: صوبہ پنجاب میں مارکیٹس کو 8 بجے اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے کے بعد بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد جاری
ضلعی انتظامیہ لاہور کی ہرتحصیل میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،مسلسل انسپکشن سے بہتری، حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد یقینی، 06 دکانیں 06 ریسٹورنٹس اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل.
لاہور:مارکیٹس کو 8 بجے اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے کے بعد بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور رات گئے تک متحرک رہی. مسلسل انسپکشن سے بہتری، حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد یقینی، 06 دکانیں 06 ریسٹورنٹس اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل کی کیے گئے. تحصیل شالیمار میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم فاطمہ نے پابندیوں پر عملدرآمد کروا کر 04 دکانیں سیل کیں اور تحصیل صدر میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عبدالباسط صدیقی نے پابندیوں پر عملدرآمد کروا کر 01 ڈیپارٹمنٹل سٹور اور 01 تمباکو دکان سیل کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط نے 06 ریسٹورنٹس کو بھی اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کروایا. تحصیل ماڈل ٹاؤن میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ نے پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا اور تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن میں اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر نے پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا اسی طرح تحصیل نشتر زون میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا اور اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق بشیر نے تحصیل راوی میں پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا. تحصیل واہگہ زون میں اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے عوام سے اسموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مکمل تعاون کی اپیل ہے. انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے اور تاجر برادری اسموگ اور فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی متعلقہ معلومات کے حصول یا شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر واٹس ایپ میسج یا ڈی سی آفس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میسج یا کمپلینٹ کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں.