اہم خبریںمشرق وسطیٰ
اسرائیلی وزیراعظم اور فوج کے درمیان اختلافات سامنے آگئے
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ "مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیے تھا" اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ان سے معلومات چھپائی گئی ہوں
تل ابیب(رپورٹنگ وائس آف جرمنی): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فوج و انٹیلیجنس ایجنسیوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ فوج نے اہم معلومات تک ان کی رسائی روک دی تھی، جس کی وجہ سے انہیں اہم فیصلے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ "مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیے تھا” اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ان سے معلومات چھپائی گئی ہوں۔اس سے چند دن قبل نیتن یاہو کے ایک قریبی ساتھی پر معلومات لیک کرنے کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اس کیس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔