پاکستان

سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرِ نگرانی انسدادِ منشیات کارروائیوں میں تیزی

ملزمان کے قبضہ سے 7097کلو چرس، 407کلو افیون،263 کلو ہیروئین،163کلو آئس اور62347لیٹر شراب برآمد۔ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ سی سی پی او لاہور

لاہور: سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرِ نگرانی لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 9345ملزمان کو گرفتار کرکے 9057مقدمات کا اندراج کیاہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 7097کلو چرس، 407کلو افیون،263 کلو ہیروئین،163کلو آئس اور62347لیٹر شراب برآمدکی گئی ہے۔ سٹی ڈویژن میں منشیات فروشی کے 2066،کینٹ میں 1964، سول لائنزمیں 974، صدرمیں 1271، اقبال ٹاؤن میں 1457اورماڈل ٹاؤن میں 1613ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہورنے منشیات فروشوں اور ا سمگلرز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے متواتر رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کرقرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات سے پاک لاہور کے لئے پر عزم ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button