کھیل

پاکستان: چیزئیس،انٹرنیشنل بلائنڈ ٹی ٹیونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کو سپانسر کررہا ہے

”چیزئیس کو اس باوقار ایونٹ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے۔ ان کا عزم اور جذبہ چیلنجز پر قابو پانے اور ترقی کی منازل طے کرنے کی بہترین مثال ہے

لاہور: پاکستان کے معروف فاسٹ فوڈ برانڈچیزئیس نے انٹرنیشنل بلائنڈ ٹی ٹیونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی اسپانسرشپ کا اعلان کیا ہے جو کہ پاکستان کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین کارکردگی کی تلاش میں مدد کررہاہے۔ یہ منفرد ٹورنامنٹ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرنے والے بلائنڈ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔
جیسے جیسے بلائنڈٹی ٹیونٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچز ملتان میں ہونے جا رہے ہیں،چیزئیس ملک بھر میں ”چیزی خوشیاں“ پھیلانے کے عزم کا اعادہ کررہاہے۔ اپنے ہیروز کوکھیل کے میدان کے اندر اور باہر سپورٹ کرنے کا مقصدمداحوں کے لیے ان کے غیر معمولی سفر کی خوشیوں کے لمحات کو یادگاربنانا ہے۔
چیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہاہے کہ،”چیزئیس کو اس باوقار ایونٹ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے۔ ان کا عزم اور جذبہ چیلنجز پر قابو پانے اور ترقی کی منازل طے کرنے کی بہترین مثال ہے۔آئیے ایک ساتھ مل کر ہم اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کریں اور اس ٹی ٹیونٹی ورلڈ کپ کو ٹیلنٹ اور شمولیت کے ایک یادگار جشن کے طورپرمنائیں۔“
انٹرنیشنل بلائنڈٹی ٹیونٹی کرکٹ ورلڈ کپ مختلف طبقات کو یکجا کرنے اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے کھیلوں کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چیزئیس اپنے لوگوں کی حوصلہ افزائی اور ترقی میں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button