پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کاحامی رہا ہے، رہے گا:مریم نوازشریف
عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا،پاکستان کی فلسطین پر پالیسی قائداعظم محمد علی جناح ؒکے اصولی مؤقف کی عکاس ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا۔فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کاحامی رہا ہے، رہے گا-انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فلسطین پر پالیسی قائداعظم محمد علی جناح ؒکے اصولی مؤقف کی عکاس ہے-پاکستانی ہمیشہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ فلسطینیوں کی جدوجہد ایک دن ضروررنگ لائے گی اور آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطا فرمائے۔