پاکستان

پاک بحریہ کی شمالی بحیرۂ عرب میں زمین سے اینٹی شپ میزائلوں کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ

پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

سید عاطف ندیم(وائس آف جرمنی اردو نیوز)

کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں آپریشنل تیاریوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے زمین سے اینٹی شپ میزائلوں کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ (LWF) انجام دی۔ اس مشق میں پاک بحریہ کے ہوا بازی (ایوی ایشن) یونٹس نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے بحری اور فضائی عناصر کے مابین ہم آہنگی اور جنگی صلاحیتوں کا مؤثر اظہار ہوا۔

نیول چیف، چیف آف دی نیول اسٹاف (CNS) ایڈمرل محمد ظفر محمود عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی اس لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ مشق کے دوران جدید سینسرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز اور ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی مشقیں بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں نہایت اہم ہیں۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی، مؤثر تربیت اور مشترکہ آپریشنل حکمتِ عملی کے ذریعے ملکی بحری مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتی رہے گی۔ مشق کے کامیاب انعقاد نے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ معیار پر ایک بار پھر مہرِ تصدیق ثبت کی۔

PakNavy conducted Live Weapon firing of Anti-Ship Missiles from Surface & Aviation units in North Arabian Sea. CNS, Adm Zafar Mahmood Abbasi witnessed LWF as Chief Guest & said that PN is always ready to thwart any aggression against Pakistan’s maritime frontiers

powered by Voice of Germany Urdu News

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button