پاکستان

سی سی پی او لاہور کا غیرقانونی قبضے کی شکایت پر نوٹس،وقاص مسیح کا لاکھوں روپے مالیت کا مکان قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا

کرامت نامی ملزم نے غازی آبادکے علاقے میں درخواست گزار وقاص مسیح کے مکان پر قبضہ کر لیا تھا،قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سی سی پی او لاہور

لاہور: سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر لاہور پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف منظم کارروائی کرتے ہوئے وقاص مسیح کا لاکھوں روپے مالیت کا مکان واگزار کروا لیا۔ کرامت نامی ملزم نے غازی آبادکے علاقے میں درخواست گزار وقاص مسیح کے مکان پر قبضہ کر لیا تھا۔ وقاص مسیح نے داد رسی کے لئے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں قائم کمپلینٹ سیل سے رجوع کیا۔ وقاص مسیح کی درخواست پر خصوصی کمیٹی نے دستاویزی شواہد کی بنا پر قانونی کارروائی کی سفارش کی۔جس پر لاہور پولیس نے حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مکان واگزارکروا کر درخواست گزار وقاص مسیح کو قبضہ دلوا دیا۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جائیداد ہتھیانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کی حفاظت کے لئے میثاق سنٹرزکا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میثاق سنٹرز اقلیتی برادری کو فوری ریلیف کی فراہمی کابہترین فورم ثابت ہوئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔ وقاص مسیح نے مکان کا قبضہ واپس دلوانے پرلاہور پولیس کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔وقاص مسیح نے کہا کہ میرے مکان کی واگزاری میرے لئے ایک بہترین کرسمس گفٹ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button