مشرق وسطیٰ

ہم نے 12 سال قبل شامی عوام کی حمایت میں دمشق چھوڑ دیا تھا، حماس

رکن سیاسی بیورو نے کہا ہے کہ غزہ میں ہمارے لوگوں کو راحت اور واضح فتح عطا کرے گا، یہ خدا پر ہمارا یقین ہے، جو اپنے ولیوں کا خون ضائع نہیں کرتا۔

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت، حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے شامی عوام کو ملک میں تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی عوام نے جس کے لیے سب سے زیادہ خون بہایا، ہر قسم کے ظلم و ستم کو برداشت کیا آج انہوں نے وہ منزل حاصل کرلی ہے۔
الرشق نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے 12 سال قبل شام کو چھوڑ دیا تھا۔ ہم نے شامی حکومت کی طرف سے شامی عوام کے خلاف سلوک پر خاموش رہنے کو مسترد کردیا تھا اور ہم نے شامی عوام کی حمایت میں دمشق چھوڑ دیا تھا۔
الرشق نے مزید کہا کہ خدا جس نے شام میں اپنے بندوں کو راحت عطا کی ہے غزہ میں ہمارے لوگوں کو راحت اور واضح فتح عطا کرے گا، یہ خدا پر ہمارا یقین ہے، جو اپنے ولیوں کا خون ضائع نہیں کرتا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button