کھیل

جسپریت بمراہ کو جانور سے تشبیہ دینے پر خاتون کمنٹیٹر نے معافی مانگ لی

میچ کے دوران کمینٹری کرتے ہوئے اسا گوہا نے کہا تھا کہ ’یہ ایم وی پی ہیں؟ موسٹ ویلیوایبل پرائمیٹ۔‘

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

انگلینڈ کی سابقہ کرکٹر اسا گوہا نے پیر کو آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کمینٹری کرتے ہوئے انڈیا کے سٹار بولر جسپریت بمراہ کو پرائمیٹ کہنے پر معذرت کر لی ہے۔
اتوار کو میچ کے دوران کمینٹری کرتے ہوئے اسا گوہا نے کہا تھا کہ ’یہ ایم وی پی ہیں؟ موسٹ ویلیوایبل پرائمیٹ۔‘
ورلڈ کپ 2009 اور ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والے انگلینڈ ویمنز سکواڈ کا حصہ رہنے والی اسا گوہا نے پیر کے روز اس تنازع کی وضاحت کی ہے۔
فاکس کرکٹ پر بات کرتے ہوئے اسا گوہا نے کہا کہ ’کل میں نے کمینٹری کے دوران ایک لفظ استعمال کیا جس کا سب نے اپنے اپنے مطابق مطلب نکالا۔‘
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’پہلے تو میں معافی چاہتی ہوں اگر مجھ سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے۔‘
اسا گوہا کہتی ہیں کہ ’دوسروں کی عزت و تکریم کے معاملے میں میرے معیارات بہت بلند ہیں اور اگر آپ وہ پوری بات سنیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ میں نے انڈیا کے ایک عظیم کھلاڑی جس کی میں خود بہت قدر کرتی ہوں، کی تعریف کے لیے صرف ایک جملہ بولا تھا۔‘
جسپریت بمراہ نے انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اسا گوہا نے مزید کہا کہ ’ایک مرتبہ پھر سے معذرت، میں ان کی کامیابیوں کو بیان کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور میں نے ان کے لیے غلط لفظ چنا اور اس کے لیے میں دل سے معذرت خواہ ہوں۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button