تازہ ترینکھیل

آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹینس: رشید ملک اور خرم امتیاز کوارٹر فائنل، وقار نثار سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسی کیٹیگری کے ایک اور میچ میں پاکستان کے خرم امتیاز اور امریکا کے مونٹی رائے نے بھارت کے رجنیش چندنا اور چین کے ہوئی ہی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

رانا ذاہد اشفاق-پاکستان
تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں جاری آئی ٹی ایف ماسٹرز ایم ٹی 700 ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سینئر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ڈبلز مقابلوں کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ رشید احمد ملک اور خرم امتیاز مینز 55 پلس ڈبلز کے کوارٹر فائنل جبکہ وقار نثار مینز 70 پلس ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
مینز 55 پلس ڈبلز میں پاکستان کے رشید احمد ملک اور ان کے جرمن جوڑی دار ایکسل ہیمپے نے سخت مقابلے کے بعد روس کے یوری کوڈینوف اور تھائی لینڈ کے پاتراوت سانگچاروئن کو 7-5 اور 6-2 سے شکست دی۔ اسی کیٹیگری کے ایک اور میچ میں پاکستان کے خرم امتیاز اور امریکا کے مونٹی رائے نے بھارت کے رجنیش چندنا اور چین کے ہوئی ہی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 اور 6-0 سے آؤٹ کلاس کر کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
دوسری جانب مینز 70 پلس ڈبلز میں پاکستان کے وقار نثار اور ہانگ کانگ کے ہون لم یوئے نے امریکا کے ڈیو گریسکوم اور مارک ہبسکمین کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے زیر کر کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔ پاکستانی دستے نے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کو ممکن بنانے پر بینک آف پنجاب، لاہور جمخانہ کلب، جے ڈی ڈبلیو گروپ، گیٹوریڈ اور جمال پولیمرز کی اسپانسرشپ اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button