(سید عاطف ندیم-پاکستان): پاکستانی میڈیا کے مطابق یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا ہے۔ یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے سکھر کی سیشن عدالت میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمے داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی 15 جنوری کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
مارکۂ حق کی پہلی برسی: پاک فضائیہ کے تاریخی کردار کو قوم کا سلام، دفاعِ وطن کے عزم کی تجدید
13 گھنٹے ago
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا،وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کی نماز جنازہ میں شرکت
13 گھنٹے ago
بھی چیک کریں
Close

