مشرق وسطیٰ

نواف سلام لبنان کے نئے وزیرا‏عظم

نواف سلام کو لبنان کا وزیرا‏عظم منتخب کئے جانے کے بعد صدر جوزف عون نے انھیں نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ۔

نواف صائب سلام اقوام متحدہ میں لبنان کے سابق سفیر اور ہیگ کی عالمی عدالت کے سربراہ رہ چکے ہيں ۔ لبنانی پارلیمنٹ نے موجودہ وزیراعظم نجیب میقاتی کے مقابلے میں نواف صائب سلام کو وزیراعظم منتخب کیا ہے۔

لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ تیمور جنبلات نے وزارت عظمی کے لئے نواف سلام کا نام پیش کیا تھا۔

لبنان میں اقتدار کی تقسیم دین و ثقافت کی بنیاد پر ہوتی ہے جس کے تحت صدر ، عیسائی ، وزيراعظم اہلسنت اور پارلیمنٹ کا اسپیکر شیعہ مذہب سے ہوتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button