’سب مجھ سے شادی کا پوچھتے ہیں، ابھی میں بچہ ہوں‘
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ سب مجھ سے شادی کا پوچھتے ہیں جبکہ ابھی میں بچہ ہوں۔
’سب مجھ سے شادی کا پوچھتے ہیں، ابھی میں بچہ ہوں‘
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ سب مجھ سے شادی کا پوچھتے ہیں جبکہ ابھی میں بچہ ہوں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حسن علی گفتگو کررہے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔
سوشل میڈیا صارف نے بابر اعظم اور حسن علی کی تصویر پر لکھا کہ ’مجھے بھی بتادیں کہ آپ دونوں کے درمیان کونسی بات ہورہی ہے کہ بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات ہی بدل گئے؟‘
حسن علی نے مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’دراصل ہم شاداب کی شادی کی بات کررہے ہیں، بابر نے کہا وہ نہیں ہونی۔‘
نائب کپتان شاداب خان بھی اپنی شادی سے متعلق جواب دیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے مداحوں سے ہی رائے مانگ لی۔
انہوں نے لکھا کہ ’آپ لوگوں کو بھی لگتا ہے کہ میں بہت بڑا ہوگیا ہوں، سب مجھ سے شادی کا پوچھتے ہیں جبکہ ابھی میں بچہ ہوں۔‘
Aap logo ko be Lagta ha ka main boht bara ho gaya houn. Sab mere say shadi ka puchte hain. Abhi mai bacha hun. https://t.co/UktMfUZOcA
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 22, 2022
قومی کھلاڑیوں کی اس دلچسپ گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیم میں شاداب خان اور حسن علی دوست ہیں اور دونوں ہی کھلاڑی اکثر و بیشتر بیرون ملک دورے کے دوران تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جو ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔