بھارتی آرمی چیف کی الزام تراشی _ "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے” ۔۔!! پیر مشتاق رضوی
دوسرے ممالک میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کی تائید و توثیق کی ہے
روز اول سے بھارت نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا ہے قیام پاکستان سے لے کر اب تک بھارت نے پاکستان پر چار جنگیں مسلط کیں اس کے علاوہ بھارت مسلسل پراکسی وار جاری رکھے ہوئے ہے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2014ء میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرنا غیر حقیقی ہے لیکن ہم اپنے مقاصد کے حصوں کے لیے خفیہ ذرائع استعمال کر سکتے ہیں ۔ سفارتی ماہرین کے مطابق گزشتہ سال پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد منظر عام پر آئے اس سے قبل بھی پاکستان کی وزارت خارجہ شواہد اور مصدقہ ثبوت کے ساتھ پاکستانی سرزمین پر بھارت کی دہشت گرد کاروائی کو بے نقاب کر چکی ہے بھارت خود پاکستان کے اندر اور دنیا کے دوسرے ممالک میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہے امریکی اخبار نے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کی تائید و توثیق کی ہے بھارت، پاکستان امریکہ اور کنیڈا میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہے امریکہ کینیڈا اور مغرب ممالک میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی "را ” کی”قتل مہم”کی وجہ سے بھارت بین اقوام سطح پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔عالمی جریدے کے مطابق نئی دہلی میں "را” کے ایک افسر نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسندوں کی قتل کی ہدایات جاری کی تھیں کینیڈا کے حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور’ را” کے ایجنڈوں کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا تھا عالمی جریدے” واشنگٹن پوسٹ پوسٹ” نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو بے نقاب کیا بھارتی خفیہ ایجنسی "را” نے اجرتی قاتلوں اورافغانی ہتھیاروں سے متعدد پاکستانیوں کو قتل کرایا بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں خفیہ قتل کی مہم کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے پاکستان کی شہ رگ کشمیر پر بھارت نے اپنا غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیر میں ظلم و ستم کے تمام عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی 9 لاکھ غاصب فوج نے اب تک لاکھوں معصوم کشمیریوں کو شہید و زخمی کیا ہے بھارت نے پانچ اگست 2019ء میں کشمیر کی مخصوص ائینی حیثیت کو ختم کر کے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے بھارت پاکستان کے اندر ہمیشہ سے مذموم سازشیں اور تخریبی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہونے والا ملک ہے بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانا "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے” کے مترادف ہے بھارتی بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کےالزامات کو “بے بنیاد”، “سیاسی طور پر محرک” اور “غلط” قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ اور فوج نے متنبہ کیا کہ ایسے بیانات علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنی سرگرمیوں کا جائزہ لینا چاہیے، جن میں غیر ملکی سرزمینوں پر دہشت گردی اور تخریب کاری شامل ہیں۔ مزید کہا گیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، جس کی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق طے ہونی چاہیے۔پاکستان نے بھارت کے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پر دعووں کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان دعووں کو قانونی و اخلاقی بنیاد سے محروم قرار دیا۔
افغانستان میں روسی جاریت سے لے کر اب تک تقریبا نصف صدی سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے کیونکہ پاکستان فرنٹ سٹیٹ رہا ہے 9/11 کے بعد عالمی طاقتوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا میدان جنگ بنا دیا تھا دہشت گردی کی جنگ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا تقریبا 130 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا اور ایک لاکھ سے زیادہ معصوم شہری جانبحق ہوئے پاکستان اور بھارت کی چار جنگوں میں اتنے زیادہ پاک فوج جوان شہید نہیں ہوئے جتنے دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہوئے یہاں یر یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں سمیت 20 سال تک پوری فوجی طاقت کی ساتھ افغانستان میں امن قائم نہ کر سکا لیکن پاک افواج نے تین سالوں میں 2018ءتک ملک سے دہشت گردی کا صفایا کر دیا بعد ازاں پاکستان کی سیاسی معروضی حالات سے فائدہ اٹھا کر خارجیوں نے ایک بار پھر پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کی جا رہی ہے اور اس دہشت گردی کی لہر میں” را” درپردہ شامل ہے اس ضمن میں حالیہ بھارت اور طالبان کی روابط تشویش ناک ہیں بلوچستان میں بھی عسکریت پسندی اور دہشت گردی میں بھارت واضح طور پر ملوث ہے اور اس کے ٹھوس شواہد اور مصدقہ ثبوت (ڈوزئر ) پاکستان نے بھارت کو بھی اور اقوم متحدہ میں بھی پیش کیے عالمی دہشت گرد بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ایک بہت بڑا ثبوت ہے ماضی میں بھی پاکستان میں بھارت اپنے ‘را”کے ایجنٹوں کے ذریعے بم دھماکوں اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے لیکن بھارت اپنے سیاہ ترین کرتوتوں پہ پردہ ڈالنے کے لیے تواتر کے ساتھ پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرتا چلا رہا ہے جس کا واضح مقصد دنیا کو گمراہ کرنا اور کشمیری مجاہدین کو دہشت گرد قرار دلواناہے بھارت کی مذموم سازش ہے جبکہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ نے خود ارادیت کا حق دیا ہے جس کے مطابق کشمیروں کی اپنی آزادی کی جدوجہد کرنا ان کا مسلمہ حق ہے لیکن بھارت عالمی سطح پر گمراہ کن پروپگنڈا کر کے کشمیر مجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے کوشاں ہے پاکستان اور دیگر ممالک میں بھارتی دہشت گردی اور مداخلت واضح ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب ہو چکی ہے اور کئی موقعوں پر خود بھارت اپنی دہشت گردی کے اقدامات کے جرم کا اقرار بھی کر چکا ہے سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سخت نوٹس لے کیونکہ دوسرے ممالک میں مداخلت بھارت کی دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے اس کا فوری سخت نوٹس لیا جائے اقوام عالم بھارتی دہشت گردی کو لگام دے اور بھارت کو عالمی عدالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے