(سید عاطف ندیم-پاکستان): پاکستانی میڈیا کے مطابق حکومت پاکستان کی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا جواب تیار کرلیا ہے۔ حکومت کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاسکتا ہے کیونکہ جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہےجو عدالت میں زیربحث نہ ہوں جبکہ 9 مئی کے مقدمات عدالتوں میں ہیں اور بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرے اجلاس میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات حکومت کو پیش کیے تھے جن میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر پارٹی قائدین اور ورکرز کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین

کشمیر ایکشن کمیٹی کو افغانستان سے اسلحہ سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کا دعویٰ، طلال چوہدری نے اہم تفصیلات بتا دیں
6 گھنٹے ago

چین پاکستان میں جدید لا انفورسمنٹ سنٹر کے قیام میں تعاون کرے گا، محسن نقوی سے چینی نائب وزیر پبلک سکیورٹی کی ملاقات
6 گھنٹے ago

