(سید عاطف ندیم-پاکستان): پاکستان کے قبائلی علاقے لوئر کرم کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورس اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک بیس خاندان گھر خالی کر چکے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ کے حوالے سے رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور کرم شاہراہ بدستور تین ماہ سے بند ہے اور ادویات نیز اشیائے خورونوش کی قلت ہے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین

کولگام واقعے کے بعد سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا، فاروق عبداللہ نے سکیورٹی انتظامات اور تحقیقات پر سوالات اٹھا دیے
17 گھنٹے ago

افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر خدشات برقرار، سابق اقوام متحدہ عہدیدار نے طالبان، القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے روابط پر تشویش کا اظہار کیا
17 گھنٹے ago

