
صوبائی وزیر قانون و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کے رات گئے مسلسل سات گھنٹے لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع کے دورے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں کے باعث پنجاب بھر کی شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے. ملک صہیب احمد بھرتھ
(سید عاطف ندیم-پاکستان):صوبائی وزیر قانون و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کے رات گئے ڈویژن کے دورے ،زیر تعمیر شاہراہوں، بی ایچ یوز ری ویمپنگ، فلائی اوور اور سٹیچنگ یونٹ کی اچانک مانیٹرنگ کی۔ صوبائی وزیر نے حافظ آباد میں ساندو تارڑ بی ایچ یو کے کام کا جائزہ لیا اور کام پر عدم اطمینان ہونے پر تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی روم وال، سٹور روم وال، پینٹ اور ونڈو پینل کے کام میں بہتری لائیں۔ روڑ پر اوولوڈنگ پر ڈی سی حافظ آباد کو فون کرکے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں فوری تعینات کرنے کی ہدایت دیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی شاہراہوں کو اوور لوڈنگ سے خراب ہونے سے بچایا جائے ۔صوبائی وزیر نے شیخوپورہ حافظ آباد اور خانقاں ڈوگراں روڑ کے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔گوجرانوالہ تا کوٹ سرور روڑ پر فلائی اوور کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو فلائی اوور کے لیے فنڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔صوبائی وزیر نے قائداعظم بزنس پارک میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا بھی رات گئے دورہ کیا۔نئے تعمیر ہونے والے سٹیچینگ یونٹ میں کام کے معیار کو چیک کیا۔