مشرق وسطیٰ

تزویراتی شراکت داری کونسل کا قیام ، سعودی عرب اور جاپان کے درمیان مفاہمتی یاد داشت

ان میں پہلی کا تعلق سعودی عرب اور جاپان کے درماین تزویراتی شراکت داری کی کونسل کے قیام سے ہے جب کہ دوسری یاد داشت سفارتی اور خصوصی پاسپورٹوں کو مختصر مدت کے قیام کے ویزوں سے مستثنی کرنے کے سلسلے میں ہے

ٹوکیو میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے جاپانی ہم منصب ایوایا تاکیشی نے دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی مکالمے کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دو مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان میں پہلی کا تعلق سعودی عرب اور جاپان کے درماین تزویراتی شراکت داری کی کونسل کے قیام سے ہے جب کہ دوسری یاد داشت سفارتی اور خصوصی پاسپورٹوں کو مختصر مدت کے قیام کے ویزوں سے مستثنی کرنے کے سلسلے میں ہے۔
اجلاس میں سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعلقات کی گہرائی کو باور کرایا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں دوست ملکوں اور ان کے عوام کے مفادات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں رابطہ کاری اور خصوصی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ادھر شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اور جاپان کے درمیان 70 سال پرانے سفارتی تعلقات دونوں ملکوں کے بیچ جاری شراکت داری اور مشترکہ اقدار کے گواہ ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح بڑھانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات زیادہ خوش آئند ثابت ہوں گے۔
سعودی عرب نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ تزویراتی مکالمے سے نمایاں نتائج حاصل ہوں گے جو سکیورٹی اور استحکام کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ مفادات پر کام کرنے اور کوششوں کو ہم آہنگ کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button