ذیشان ملک کی واسا حکام کو منصوبے جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت
معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشانوزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر حلقہ کے 22مختلف مقامات پر عوامی منصوبوں پر بھاری لاگت سے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں،ذیشان ملک
(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک کا وزیراعلی کے حلقہ انتخاب پی پی 159 کا تفصیلی دورہ کیا. ذیشان ملک نے حلقہ میں جاری زیر تکمیل مختلف عوامی منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا.
دورے کے دوران اے سی نشتر سلیم آسی ،بلدیاتی اداروں کے سابق چیئرمینوں،کونسلرز لیگی کارکن بھی موجود تھے.
وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک کا وزیراعلی پنجاب کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا.معاون خصوصی کو متعلقہ حکام نے ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلات سے آگا کیا، ذیشان ملک نےواسا حکام کو منصوبے جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،دورے کے دوران ذیشان ملک نے عوام میں گھل مل گئے،مختلف مسائل پر موقعہ پر احکامات جاری کئے،
ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کے حلقہ انتخاب پی پی 159 میں ریکارڈ عوامی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے.انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر حلقہ کے 22مختلف مقامات پر عوامی منصوبوں پر بھاری لاگت سے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں.
ذیشان ملک نے کہا کہ نشترزون میں مختلف منصوبوں پر شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی ، نکاسی آب ،سیوریج سمیت واٹر سپلائی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے.ذیشان ملک نے بتایا کہ وزیر اعلی کے ویژن مطابق شہریوں کو بروقت پینے کا صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے