
کھیل
امریکن میجر ساکر لیگ،لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی نے اٹلانٹا کو ہرادیا
امریکن میجر ساکر لیگ میں لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی نے اٹلانٹا کو ہراکر تیسری فتح اپنے نام کی۔
اٹلانٹا۔جارجیا میں کھیلے گئے میچ میں انٹر میامی نے میزبان اٹلانٹا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔میسی نے بھی ریگولر سیزن کا پہلا گول کیا۔11ویں منٹ میں ایمانوئیل۔ لیٹے نے گول کر کے میامی کو سبقت دلائی۔نو منٹ بعد میسی نے بھی گول داغ دیا۔کھیل کے اختتامی لمحات میں فافا۔پکالٹ نے اٹلانٹا کے لئے گول تو کیا تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔اس فتح کے بعد انٹر میامی کی ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔وینکوور کی ٹیم پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔